بوگس چیک دینے والے چھ افراد کیخلاف کارروائی شروع

 بوگس چیک دینے والے چھ افراد کیخلاف کارروائی شروع

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔۔

ممتاز آباد پولیس کو محمد ارباز نے درخواست دی کہ ملزم زاہد نے رقم کے عوض چیک دیا جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔اسی طرح گلگشت پولیس کو انسپکٹر اسلم نے بتایا کہ ملزم عدنان قریشی نے رقم کے بدلے بوگس چیک دیا۔ بی زیڈ پولیس کو راشد نے اطلاع دی کہ ملزم ساجد محمود نے جعلی چیک دیا۔شاہ رکن عالم پولیس کو سجاد نے بتایا کہ ملزم ذوالفقار نے رقم کے بدلے چیک دیا جو کیش نہ ہو سکا۔ لوہاری گیٹ پولیس کو طیب نے درخواست دی کہ ملزم عدنان احمد نے بوگس چیک دیا، جبکہ عامر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ذیشان شوکت نے بھی رقم کی ادائیگی کے لئے جعلی چیک دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں