ساحلی وسائل کے بہتر استعمال سے قومی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے ،گورنر
کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ ساحلی وسائل کے بہتر استعمال سے قومی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے اور بلو اکانومی کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈمرل (ر)شاہد احمد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات میں کہی۔ملاقات کے دوران پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔گورنر سندھ نے ساحلی علاقوں کی ترقی اور مقامی کمیونٹی کی فلاح پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں گورنر سندھ سے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں شہر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔