پیرمحل:پالتو کتے کے حملے میں بچی زخمی،مالکان کیخلاف مقدمہ درج

پیرمحل:پالتو کتے کے حملے میں بچی  زخمی،مالکان کیخلاف مقدمہ درج

پیرمحل (نمائندہ دنیا )قادر ٹاؤن میں پالتو کتے کے حملے کے نتیجے میں بچی زخمی ہو گئی، جس پر پولیس نے دو کتوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ثقلین اور محسن کے پالتو کتے نے عشاء کنول زوجہ دلاور پرویز کی بیٹی پر حملہ کر کے دائیں ٹانگ پر کاٹ لیا، جس سے بچی شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے سب انسپکٹر حسان الدین کی مدعیت میں زیر دفعہ 289، 337F-1 اور 506 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں