گڑھ مہاراجہ: منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5 ملزم گرفتار

گڑھ مہاراجہ: منشیات فروشوں  کے خلاف کارروائی، 5 ملزم گرفتار

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ بہلول واصل قریشی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے ایک گروہ کو دھر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 لٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں