خواتین سمیت اہلخانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

خواتین سمیت اہلخانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملز م اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے اہلخانہ گھر پر موجود تھے کہ اس دوران ملز م اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوگئے اور گھر پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرلیا گیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں