منشیات کے 5ڈیلرز گرفتار، مقدمات درج
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر منشیات کے ناسور کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری۔
علاقہ تھانہ گڑھ مہاراجہ سے منشیات کے پانچ ڈیلرز گرفتار، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ملز موں کے قبضہ سے 5 کلوگرام سے زائد چرس اور 20 لٹر شراب برآمد، مزید انوسٹی گیشن جاری۔گرفتار ملز موں میں محمد اکرم، محمد عثمان،صادق شاہ، عمران پڑھان اور محمد حسین شامل ہیں۔