خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا ، کپڑے پھاڑ ڈالے
شفقت نسیم اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ مبینہ طور پر ان کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شفقت نسیم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے گھر پر دھاوا بول دیا اور خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرتے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جبکہ اس دوران خواتین کے کپڑے پھٹنے سے وہ مبینہ طور پر نیم برہنہ ہو گئیں۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔