گھریلو ناچاقی ،شوہر نے اہلیہ پر تیزاب پھینک دیا
جسم کے مختلف حصے جھلس گئے ،طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر تیزاب پھینک دیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں ملزم ذیشان نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی اہلیہ 30 سالہ عشرت بی بی پر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے اس کے جسم کے مختلف حصے جھلس گئے ۔ جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن حافظ محمد سعید کو ملزم کو جلد گرفتار کرنے اور اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے ۔