سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو ممنوعہ اوقات میں دکان کھول کر کاروبار کرنے میں مصروف پایا گیا۔ جو سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔