پرائمری سکول میں بچوں پر تشدد، داخلے بند ہونے کا انکشاف

پرائمری سکول میں بچوں پر تشدد، داخلے بند ہونے کا انکشاف

انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے پر والدین میں تشویش پھیل گئی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )چک 66 ج ب دھاندرہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچوں پر مبینہ تشدد، داخلے بند کرنے اور انتظامی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آنے پر والدین میں تشویش پھیل گئی۔ متاثرہ والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ سکول کی ایک خاتون ٹیچر مبینہ طور پر آئے روز کم عمر بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، جس کے باعث بعض بچوں کے جسم پر نشانات بھی موجود ہیں، جبکہ بعض بچوں کو سکول سے نکالنے اور متعدد بچوں کے داخلے بند کرنے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیچر نے بچوں کو پڑھانے سے انکار کیا اور شکایات پر بات چیت کی کوشش کرنے والے والدین کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا گیا، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔متاثرہ خاندانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سی ای او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ تشدد، داخلے بند کرنے اور والدین سے ناروا سلوک کے واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور بچوں کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں