چنیوٹ :شہید ہیڈ کانسٹیبل کی بر سی ، پو لیس دستے کی سلامی
ڈی ایس پی بھوانہ محمد سلیم نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،درجات کی بلندی کیلئے دعا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔شہید ہیڈ کانسٹیبل اسرار حسین کی برسی کے موقع پرپولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ ڈی ایس پی بھوانہ محمد سلیم نے پولیس شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر شہید کے لواحقین بھی موجود تھے ۔شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی گئی۔ پولیس افسروں نے شہید کے لواحقین کو پولیس کی جانب سے تحائف پیش کئے ۔پولیس سپوت نے فرض کی راہ میں جان کی قربانی دی جو محکمہ پولیس کا فخر ہے ۔ہم اپنے شہدا کے خون کے وارث ہیں۔شہدا کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔