اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا 60 بیڈز ہسپتال کھڑیانوالہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کا 60 بیڈز ہسپتال کھڑیانوالہ کا دورہ

شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ہسپتال کے احاطے میں پودا لگایا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے 60 بیڈز ہسپتال کھڑیانوالہ کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ہسپتال کے احاطے میں پودا لگایا۔ دورے کے موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر راحت کلثوم اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالواجد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا گیا جبکہ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، دستیاب سہولیات اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شجرکاری مہم ماحولیاتی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے اور ہر فرد کو اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں