پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، ترقیاتی سکیموں کی سخت مانیٹرنگ
کوالٹی انشورنس ٹیم نے فیصل آباد کا دورہ کیا ،مختلف منصوبوں کے معیار کا جائزہ لیا
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے ، جس کے سلسلے میں کوالٹی انشورنس ٹیم نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور مختلف منصوبوں کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی نمائندگی ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے کی، جبکہ ڈائریکٹر کنسٹرکشن حیات رندھاوا، اویس جمال اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔کوالٹی انشورنس ٹیم نے شہر میں تعمیر کیے جانے والے مختلف انڈرگراؤنڈ سٹوریج ٹینک منصوبوں کی سائٹس، جن میں ہاکی اسٹیڈیم مدینہ ٹاؤن، کریسنٹ سکول گراؤنڈ شیخوپورہ روڈ، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد اور پاکستان چوک شامل ہیں۔
کا دورہ کیا۔ ٹیم نے جاری ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیتے ہوئے کام کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے کہا کہ تمام تعمیراتی سائٹس پر معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، جبکہ کنسلٹنٹ ایجنسی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنایا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔