سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے 2افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران دو دکانوں پر سکیورٹی کا انتہائی غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جو کسی بڑی واردات کا سبب بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلئے ہیں۔