سیوریج ودیگر عوامی مسائل حل کریں گے ، رانا بابر حسین

سیوریج ودیگر عوامی مسائل حل کریں گے ، رانا بابر حسین

صحافیوں کے وفد کی ملاقات، ریلوے پھاٹک و انڈر پاس مسائل پر تبادلہ خیال

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 208 رانا بابر حسین سے مقامی پریس کلب کے وفد کی صدر شعیب افضل کی قیادت میں ملاقات،یونیورسٹی کیمپس کی منظوری پر خراج تحسین ، لائن پار عوام کے ریلوے پھاٹک کی طویل بندش سے درپیش مشکلات اور شہر کے واحد انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیاسی و سماجی رہنما حاجی عبدالستار مغل بھی موجود تھے ۔رانا بابر حسین نے بتایا کہ انڈر پاس کی تعمیر 15 مئی تک مکمل کر لی جائے گی، شہر میں سیوریج کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے پورے شہر کی سیوریج لائنوں کی نئی تعمیر کا منصوبہ حاصل کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں