گھر میں گھس کر عورت کا خاتون پر چھری سے حملہ،حالت تشویشناک

گھر میں گھس کر عورت کا خاتون پر چھری سے حملہ،حالت تشویشناک

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )شہریار ٹاؤن میں 45 سالہ خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ قاتلانہ حملہ، تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ شہریار ٹاؤن میں 45 سالہ نجمہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھیں کہ نامعلوم خاتون نے دستک دی۔ ذرائع کے مطابق نجمہ بی بی نے دروازہ کھولا تو مذکورہ خاتون خود کو مہمان ظاہر کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئی اور اچانک چھری کے وار کر کے نجمہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں