سمندری :افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

 سمندری :افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی  کیلئے ریلی، شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

سمندری (نمائندہ دنیا )معرکۂ حق بنیان مر صوص کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کی۔ریلی میں چیف آفیسر بلدیہ طاہر فاروق، ایم آر او زاہد فرید، ریسکیو 1122، انجمن تاجران، المجاہد ویلفیئر آرگنائزیشن، سول رائٹس ایسوسی ایشن سمیت مختلف سماجی و تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں