معرکۂ حق کو ایک سال مکمل، امن کمیٹی کا فوج سے اظہارِ یکجہتی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جڑانوالہ امن کمیٹی کے ممبران نے معرکۂ حق آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اجلاس منعقد کیا،
جس میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس میں مفتی ڈاکٹر محمد یونس رضوی، میاں وسیم طارق، سکندر حیات ذکی، حبیب اللہ عطار، حاجی نصراللہ، تطہیر حسین شاہ، وقاص خالد، مہر اسلم، سجاد حسین قادری، ملک نعیم وفا، رانا عادل فاروق اور رانا ٹکا خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔مقررین نے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا صبر و تحمل کے ساتھ دلیرانہ اور بھرپور جواب دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔