اسسٹنٹ کمشنر آفس کی نئی عمارت افتتاح سے قبل ہی خستہ حالی کا شکار
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )تحصیل کچہری احمدپور سیال میں خطیر بجٹ سے تعمیر کی گئی اسسٹنٹ کمشنر آفس کی نئی عمارت افتتاح سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہو گئی ہے ۔
عمارت مکمل ہوئے دو سال گزر چکے ہیں تاہم تاحال نہ اس کا افتتاح کیا گیا ہے اور نہ ہی اسے باضابطہ طور پر استعمال میں لایا گیا ہے ۔