نیو سبز منڈی تا رنگ روڈ سڑک کھنڈرات میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات

نیو سبز منڈی تا رنگ روڈ سڑک کھنڈرات  میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات

پینسرہ (نمائندہ دنیا )نیو سبز منڈی سے رنگ روڈ تک چند سو میٹر طویل سڑک شدید خستہ حالی کا شکار ہو کر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی،

 جس کے باعث شہریوں کا گزرنا دشوار ہو گیا ہے ۔سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں، جس سے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں