مسنگ مین ہولز سے متعلق آگاہی مہم جاری، آگاہی لیکچر
ڈھکن کی چوری یا غیر قانونی فروخت و خریداری ایک سنگین جرم : ایم ڈی واسا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر مسنگ مین ہولز کو کور کرنے سے متعلق آگاہی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں واسا فیصل آباد کے شعبہ سٹیزن لائزن کے سٹاف نے گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول اسلامیہ پارک کا دورہ کیا جہاں طلبہ کو مسنگ مین ہولز کے خطرات اور ان کی بروقت اطلاع دینے کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا۔سی ایل سی سٹاف نے طلبہ میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے اور بتایا کہ شہری اپنے اردگرد کھلے مین ہولز کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق مین ہول کے ڈھکن کی چوری یا غیر قانونی فروخت و خریداری ایک سنگین جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کھلے مین ہول کی بروقت اطلاع فری ہیلپ لائن 1334 پر دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔