ایف ڈی اے ون ونڈو: 385 درخواست گزاروں کو ریلیف

ایف ڈی اے ون ونڈو: 385 درخواست گزاروں کو ریلیف

66 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ،اجلاس مین بریفنگ دی گئی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے ون ونڈو کاؤنٹر کے ذریعے گزشتہ چار ماہ کے دوران 385 درخواست گزاروں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا گیا ہے جبکہ 66 درخواستیں مختلف شعبوں میں زیر کارروائی ہیں۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایت پر منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے کی۔ اجلاس میں ون ونڈو کاؤنٹر کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبداللہ نور، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر سمیت دیگر افسر موجود تھے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم جنوری 2026 سے اب تک مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 385 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا جن میں اسٹیٹ مینجمنٹ سے متعلق 281، ٹاؤن پلاننگ ون کے 38، ٹاؤن پلاننگ ٹو کے 50 جبکہ کچی آبادی سے متعلق 16 درخواستیں شامل ہیں۔ ان امور میں پراپرٹی کی منتقلی، وراثتی انتقالات، عدالتی ڈگریوں کی تعمیل، اونرشپ کلیرنس سرٹیفکیٹس، ٹی پی رپورٹس، تکمیلی سرٹیفکیٹس، قبضہ سلپ اور مختلف این او سی کے اجراء شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں