معرکہ حق تقریبات انتظامات کے حوالے سے اجلاس
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنرلاہور مریم خان کی زیر صدارت 8مئی عظیم معرکہ حق تقریبات انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس ضلعی انتظامی محکموں نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ انتظامات کیلئے اے ڈی سی جی لاہور کے تحت مین کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، 8 مئی لاہور تقریبات میں اہم تقریب لبرٹی چوک گلبرگ میں ہوگی، عوام کے لیے اوپن داخلہ ہوگا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آج ضلعی انتظامیہ لاہور کے تحت کمیٹی لبرٹی وینیو کا دورہ کرے ۔