جی سی یو :چاروں فیکلٹیز سال سے مستقل ڈینز سے محروم

جی سی یو :چاروں فیکلٹیز سال سے مستقل ڈینز سے محروم

بھجوائی گئی سمری پر اعتراضات عائد کر کے اسے واپس کر دیا گیا :یونیورسٹی ترجمان

لاہور(عاطف پرویز سے )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی چاروں فیکلٹیز ایک سال سے زائد عرصے سے مستقل ڈینز سے محروم ہیں، جس کے باعث تعلیمی اور انتظامی معاملات متاثر ہونے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یونیورسٹی کی کسی بھی فیکلٹی میں مستقل ڈین تعینات نہیں کیا جا سکا۔ فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، سوشل سائنسز، لینگوئجز اینڈ اسلامک لرننگ اور میتھمیٹکس سمیت چاروں اہم فیکلٹیز میں ڈین کی اسامیاں تاحال خالی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینز کی عدم موجودگی کے باعث پالیسی سازی، اکیڈمک پلاننگ اور دیگر اہم انتظامی امور تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔اساتذہ کے مطابق ڈینز کی عدم دستیابی کے باعث اہم تعلیمی فیصلوں میں تاخیر ہو رہی ہے ، لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر تقرریاں عمل میں لائے ۔دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈینز کی تعیناتی کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری پر اعتراضات عائد کر کے اسے واپس کر دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق اعتراضات دور کر کے سمری دوبارہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی جائے گی، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں