پی ایم ایس کے فیز ٹو کے تحریری امتحانات،8800امیدوار

پی ایم ایس کے فیز ٹو کے تحریری امتحانات،8800امیدوار

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام لاہور سمیت پنجاب کی 7 ڈویژن میں پی ایم ایس کے فیز ٹو کے تحریری امتحانات جاری ہیں، تحریری امتحان میں 8800 سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے فیصل آباد میں قائم امتحانی مراکز کا سرپرائز دورہ کیا ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سکیورٹی اور موبائل فون سگنل جیمرز کا معائنہ کیا،انتظامات کی بہتری کے لیے سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے ضروری ہدایات بھی جاری کی۔ ریجنل انچارج محمد عاصم شیخ نے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پنجاب کی 7 ڈویژنز میں قائم امتحانی مراکز میں پی پی ایس سی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس فیز ٹو کے چار روزہ تحریری امتحان میں امیدواروں سے پولیٹیکل سائنس، پنجابی، سوشل ورک، کیمسٹری, فزکس، جیوگرافی اور جیالوجی سمیت دیگر آپشنل مضامین کے امتحان لیے گئے ،پی ایم ایس فیز ٹو کا اختتام پنجاب بھر میں 11 مئی کو ہوگا۔ آخری تین روزہ امتحانی سلسلہ میں امیدواروں سے ایگریکلچر، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیگر آپشنل مضامین کا پیپر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں