چودھری محمد اسلم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
سمندری (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد اسلم کی ہمشیرہ کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تعزیت کرنے والوں میں ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں، سابق ایم این اے علی گوہر بلوچ، راہ انسانیت پروگرام کے ایم حق نواز، انجمن تاجران منڈی بازار کے نائب صدر اسد عباس جاوید، یونین آف جرنلسٹس کے صدر اظہر عباس جاوید، زرعی ترقیاتی بینک کے مینیجر شوزب حسین، چوہدری گلزار گجر، میجر (ر) محمد اکرم، چودھری نعمان، عمران علی اور عتیق رندھاوا شامل ہیں۔