گرمی ، ہیٹ سٹروک اور گیسٹرو کے مریض بڑھنے لگے

گرمی ، ہیٹ سٹروک اور گیسٹرو کے مریض بڑھنے لگے

زیادہ پانی کا استعمال کریں،غیر ضروری دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں :ہدایت

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا ) گڑھ مہاراجہ، احمد پور سیال اور ملحقہ علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ہیٹ سٹروک اور گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔شدید موسم کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، جس پر ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گرمی کے موسم میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور سر و گردن کو نرم کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ہیلتھ حکام کے مطابق گیسٹرو سے بچاؤ کے لیے پانی ابال کر استعمال کیا جائے ، کھانے پینے میں اعتدال رکھا جائے اور تیز مصالحہ دار، چٹ پٹے اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کیا جائے ۔ اس کے ساتھ ابلی ہوئی سبزیاں اور سلاد کو خوراک کا حصہ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہیٹ اسٹروک اور گیسٹرو جیسے موذی امراض سے خود کو محفوظ رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں