تعلیمی اوقات میں ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی اقدامات

تعلیمی اوقات میں ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی اقدامات

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)چیف ٹریفک آفیسر افیصل آباد ناصر جاوید کی ہدایت اور ڈی ایس پی کاشف منیر کی زیر نگرانی جڑانوالہ میں تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار کے دوران ٹریفک پولیس کا فیلڈ اسٹاف بھرپور ذمہ داری اور جذبے کے ساتھ سڑکوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ٹریفک انچارج اشتیاق سرگانہ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ سکولوں اور کالجوں کے باہر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اہلکار تعینات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں