سیف سٹی سے جرائم کی شرح میں کمی آئیگی:ڈاکٹر نوید عاطف
ڈی پی او آفس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \\\"محفوظ پنجاب\\\" کے تحت عملی اقدامات جاری ہیں، اسی سلسلے میں ڈی پی او آفس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں سینئر پولیس افسر، سیف سٹی افسر، تفتیشی افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ سیف سٹی کے ماہرین نے پولیس اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس سسٹم سے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ دی۔اس موقع پر سمارٹ نگرانی، جرائم کی بروقت نشاندہی اور شہریوں کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ مزید برآں سیف سٹی کیمروں میں ٹریفک قوانین سے متعلق جدید فیچرز کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔