پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی جانب سے پولیس اہلکاروں کیلئے گپ شپ کارنر سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او کاکہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس کے اندر رینک اور عہدے کی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے ۔گپ شپ کارنر سے ایسے ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں پیشہ ورانہ نظم و ضبط کیساتھ ساتھ سننے ،سمجھنے اور شمولیت کو بھی اہمیت دی جائے گی ۔ سیشن سے کانسٹبلری کی زندگی کے زمینی حقائق کو سمجھنے میں مدد ملی۔