تاندلیانوالہ:پولیس مقابلہ 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تاندلیانوالہ:پولیس مقابلہ  2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ہوگئے ۔

ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ کے مطابق ڈجکوٹ روڈ پر مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھ کر فرار کی کوشش کی اور فائرنگ کر دی۔جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا۔بعد ازاں فائرنگ رک گئی۔پولیس نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا جس دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کی جانب سے علاقے میں رات گئے تک سرچ آپریشن کیا گیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں