ضلعی پولیس کے زیر اہتمام ’’فتح ریلی‘‘ کا انعقاد
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کا سال مکمل ہو نے پر افواج پاکستان ساتھ یکجہتی کے اظہار اور قومی اتحاد کے فروغ کے لیے ضلعی پولیس کے زیر اہتمام ‘‘فتح ریلی’’ کا انعقاد کیا گیا۔
قیادت ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڈ نے کی اورشرکاء سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، آپریشن بنیان مرصوص جوابی کاروائی نہیں ہے ،بلکہ تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان سے مکمل یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔