پیرمحل: 8وارداتیں ،جانور سامان کریانہ نقدی غائب
پیرمحل (نمائندہ دنیا )چوری ونقب زنی کی 8وارداتیں جانور سامان کریانہ نقدی لال پمپ سامان سینٹری چوری کرلیاگیا۔
چک نمبر 312گ ب میں پربا ن انور کے گھر سے تین جانور بکراچھترا بکری،بلقیس بی بی زوجہ یاسین کے گھر سے دوبکرے چک نمبر322گ ب میں نیامت بی بی کابکر ا چک نمبر661گ ب میں رفاقت کے گھر سے بکرا چک نمبر673گ ب کے ارشد کی کریانہ دکان میں نقب لگاکر نقدی سامان کریانہ مالیت 75ہزار ،چک نمبر720گ ب میں گورنمنٹ پرائمری سکول سے پمپ سامان سینٹری مالیت 27ہزار 500چک نمبر745میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سے پمپ سامان سینٹری مالیت 38ہزار چک نمبر755 گ ب میں فلک شیر کی دکان کریانہ کے تالے توڑکر سامان کل مالیت دولاکھ 46ہزار روپے چور لے گئے ۔