پھالیہ :معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ تشکر

پھالیہ :معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا  ایک سال مکمل ہونے پر یومِ تشکر

پھالیہ (نامہ نگار )معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ تشکر اور جشنِ فتح کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ سعید احمد کی قیادت میں میونسپل کمیٹی پھالیہ میں پرچم کشائی تقریب اور اظہارِ یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا جبکہ اس سے قبل ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے قومی ترانے کی دھن پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی پیش کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں