منڈی بہاؤالدین:تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین:تلخ کلامی پر  فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )میانہ گوندل میں تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔

میانہ گوندل کے رہائشی اصغر علی کا 22 سالہ بیٹا ناصر اقبال موٹر سائیکل پر موسیٰ چوک سے ہیڈ فقیریاں کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں ضیغم عباس عرف علی رضا نے ساتھیوں سے ملکر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے 6افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم ضیغم عباس کو گرفتار کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں