سوئی ناردن ،شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی معطلی کا اعلان

 سوئی ناردن ،شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی معطلی کا اعلان

آج صبح 9سے رات 9بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی ، اعلامیہ

ملتان (خصوصی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس پائپ لائن کی ہنگامی مرمت کے باعث ملتان کے متعدد علاقوں میں 28 جون کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اعلامیے کے مطابق اتوار 28 جون کو صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک مرمتی کام جاری رہے گا، جس کے دوران متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ یہ اقدام گیس کی محفوظ، مؤثر اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں بلون روڈ، چوک نمبر 9تا قادر بند بوسن، ناردرن بائی پاس روڈ، ڈیرہ چوک تا سیال والا بائی پاس، فاطمہ جناح ٹاؤن فیز ون اور ٹو، واپڈا ٹاؤن فیز ون اور ٹو، ملتان پبلک سکول روڈ، گلگشت کالونی، کمپلیکس سٹریٹ، زرعی کالونی اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔سوئی ناردرن حکام نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ مرمتی کام کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ اور احتیاطاََ گیس کے تمام چولہے اور دیگر آلات بند رکھیں۔ مرمت مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں