پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کوتحفظ دینے کی ہدایت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی جان، آزادی، عزت اور املاک کے تحفظ کی درخواست نمٹاتے ہوئے۔۔۔
پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق درخواست گزاروں کو مکمل تحفظ فراہم کریں ۔ جسٹس محمد سلیم جیسر اور جسٹس نثار احمد بھنبھرو پر مشتمل آئینی بینچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔