تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف

تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف

ڈرائیور، روٹ، فٹنس اور پانی کے منبع کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہرِ قائد میں چلنے والے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کروا دیا ہے ۔اس حوالے سے میئر کراچی نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ پانی فراہم کرنے والا کون سا ٹینکر قانونی اور کون سا غیر قانونی، یہ اب بارکوڈ کو اسکین کرنے سے فوری معلوم ہو جائے گا۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر میں چلنے والے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر بارکوڈ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے ، جسے اسکین کرتے ہی ٹینکر، ڈرائیور، روٹ، فٹنس اور پانی کے منبع کی مکمل تفصیلات سامنے آ جائیں گی، ہر رجسٹرڈ ٹینکر کی شناخت، ڈرائیور کی تصویر اور شناختی معلومات بارکوڈ سے تصدیق کی جا سکے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی ٹینکر مافیا کے خاتمے کیلئے جدید بارکوڈ ٹریکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے ، شہری اپنے گھر آنے والے ٹینکر کا بارکوڈ اسکین کر کے اس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کریں، نظام کا مقصد غیر رجسٹرڈ ٹینکرز کی نشاندہی اور پانی کی ترسیل میں شفافیت لانا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کیلئے عوام ہمارا ساتھ دیں اور نشاندہی کریں، رجسٹرڈ ٹینکرز کی مکمل معلومات موبائل پر دستیاب اور غیر قانونی واٹر سپلائی کی روک تھام کیلئے اہم اقدام ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں