ایم ایس ایم ایز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ،گورنر

ایم ایس ایم ایز معیشت  کی ریڑھ کی ہڈی ،گورنر

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززپر اپنے خصوصی پیغام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی، روزگار کے فروغ اور برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ گورنر سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں، خواتین اور نئے کاروباری افراد کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہی ایک مضبوط اور خودکفیل پاکستان کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے ایم ایس ایم ایز کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لیے جدت، جدید ٹیکنالوجی اور پائیدار صنعتی ترقی کو لازمی قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں