راہوالی:نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

راہوالی:نوجوان نے زہریلی  گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

راہوالی (نامہ نگار)تھانہ کینٹ کے علاقہ بدوکی گوسائیاں میں 25سالہ نوجوان ذیشان عرف شانی نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔

 جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ،ذیشان عرف شانی کی خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں