ڈی ایس پی بھوانہ سلیم سندھو نے عوامی مسائل سنے
بھوانہ (نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی بھوانہ سلیم سندھو نے عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے مسجد عمر فاروق میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔
شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے ڈی ایس پی سلیم سندھو نے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسروں کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد مسائل حل کرا دیئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ۔آخر میں وطن عزیز کے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائے مغفرت بھی کروائی گئی ۔