لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس سے مزاحمت، 8ملزم گرفتار

 لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر  پولیس سے مزاحمت، 8ملزم گرفتار

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس سے مزاحمت کرنے والے 8ملزم گرفتارکرلئے گئے ۔

گرفتار ملزموں میں عمیر ،عبداللہ ،شوکت ،علی حسنین ،صفدرعلی ،عطاالرحمن،ارسلان اور آفتاب شامل،ذرائع کے مطابق تھانہ صدرفیصل آباد پولیس سمارٹ لاک ڈاؤن احکامات پر عمل درآمد کے لیے چک 215رب مین بازار ککو آنہ گئی ۔ ملزم عرفان وغیرہ پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کرتے ہوئے ایٹنوں اور ڈنڈوں سے حملہ آور ہو ئے ۔ کانسٹیبل ڈرائیور شہباز کو زخمی جبکہ کانسٹیبل انور اور مظہر کی وردیاں پھاڑ دیں۔ سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں