الخدمت فاؤنڈیشن 13ہزار جانور قربان کرے گی، ڈاکٹرحفیظ الرحمن
لاہور ( سٹاف رپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مرکزی دفتر میں نائب صدر ذکر اللہ مجاہد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے عید الاضحیٰ 2026 کے لیے ‘قربانی فی سبیل اللہ’ پراجیکٹ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ اس سال بھی پاکستان کے مستحقین کے علاوہ غزہ متاثرین کیلئے عید قربان پر مصر، لبنان، یروشلم،غزہ اور پاکستان میں قربانی کریں گے ۔