ستھرا پنجاب 30 مئی تک ڈیجیٹلائزیشن کرنیکی ڈیڈ لائن
سکولوں کی صفائی پر سالانہ 67 ارب ، 51ہزار ورکرز، 4ہزار رکشوں کی ڈیمانڈ
لاہور (عمران اکبر ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی \\\"ستھرا پنجاب 30 مئی تک ڈیجیٹلائزیشن کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ،ستھرا پنجاب سو فیصد ڈیجیٹل، اے ایل اور بائیک کجیو فینس، یونین کونسل لیول رینکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سکولوں کی صفائی پر سالانہ 67 ارب خرچ، 51 ہزار ورکرز، 4 ہزار رکشوں کی ڈیمانڈ کر دی گئی ۔دستاویزات کے مطابق ایم بی ٹی پارک ، نوکریاں، کھاد 3 منصوبوں سے اربوں کی آمدن متوقع ہے ،بی ایس ایف ٹیکنالوجی سے کچرا پروٹین بنے گا، لاہور میں ایک ارب سالانہ کمائی ممکن ہوگی۔فیصل آباد میں بجلی، سیالکوٹ گیس، شیخوپورہ میں ایم بی ٹی بنے گی ، ستمبر 2026 تک فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد صفائی کا عمل فیل ہو چکا ہے - شکایت سسٹم بند ہے اور عوام غیر مطمئن ہیں ، فوری ایکشن درکار ہے ،ستھرا پنجاب میں اصلاحات کرنے پر سنجیدہ فیصلے کرنے کی ڈیڈ لائینز دے دی گئیں ۔