ڈی پی او ٹوبہ کی کھلی کچہری مسائل سنے ،حل کے احکامات
سندھیلیانوالی، پیرمحل (سٹی رپورٹر ، نمائندہ دنیا)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی تھانہ اروتی کے علاقہ میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ڈی پی او ٹوبہ نے توجہ سے سنتے ہوئے متعلقہ افسروں کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانا ہے ۔