لڑکی کو ہراساں کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لڑکی کو ہراساں کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ ویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے راشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے اسکی بیٹی کو قابو کر کے ہراساں اور پریشان کیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔