سٹیزن کونسل کے نئے عہدیدار منتخب،مسائل حل کرانے کاعزم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سماجی تنظیم سٹیزن کونسل کی تنظیم نو،سابق چیئرمین سی سی 28گلستان کالونی میاں طاہر ایوب صدر، میاں تجمل سنیئر نائب صدر،میاں ناصرمحمودنائب صدر،ثاقب فاروق بٹ جنرل سیکرٹری، خالدمحمودچوہدری میڈیاآرگنائزر، ڈپٹی سیکرٹری ظہیراحمد، میاں زاہدایوب چیف آرگنائزر، ساجدکمبوہ ڈپٹی چیف آرگنائزر، زاہد اسلام فنانس سیکرٹری ہونگے ۔
طاہرایوب نے بتایا کہ تنظیم مسائل حل کیلئے بھرپور جدوجہدکرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان پل کاکرداراداکرے گی۔اس وقت سب سے بڑا درپیش مسئلہ پارکنگ کا ہے ، جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔سٹریٹ لائٹس،پارکس میں سہولیات کاجائزہ لے کر مسائل حل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔