شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

شہری کو حبس بے جا میں  رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سلمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا اور سابقہ رنجش کی بناء پر اسے حبس بے جا میں رکھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں