ڈی سی ،ڈی پی او کی زیر صدارت عیدپر سکیورٹی کاجائزہ
ڈی سی ،ڈی پی او کی زیر صدارت عیدپر سکیورٹی کاجائزہمنڈیوں میں صاف ماحول ،ہرممکن سکیورٹی دی جائیگی:عائشہ رضوان ،ڈاکٹر نوید
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں انتظامات او رسکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوئے ۔ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز، سی اوز میونسپل کمیٹیز دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ عائشہ رضوان نے خطاب کرتے کہا مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔ مویشی منڈیوں میں پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، پارکنگ، بیت الخلا اور صفائی کے مؤثر انتظامات ہر صورت مکمل کئے جائیں، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی پلان مرتب کیا جائے ۔ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے ۔ مویشی منڈیوں، عیدگاہوں، مساجد اور اہم مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ جامع ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔