خنجروں کے وار سے دسویں جماعت کا طالب علم قتل

خنجروں کے وار سے دسویں جماعت کا طالب علم قتل

خنجروں کے وار سے دسویں جماعت کا طالب علم قتل موضع گدارا میں اللہ دتہ کے بیٹے آصف پر موٹر سائیکل سواروں کا حملہ

گڑھ مہاراجہ ( نمائندہ دنیا )خنجروں کے وار سے دسویں جماعت کا طالب علم قتل، علاقہ کی فضا سوگوار ہوگئی ۔تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ موضع گدارا میں اڈا ڈائنہ موڑ کے رہائشی اللہ دتہ کے جماعت دہم کے طالب علم بیٹے آصف کو خنجروں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔آصف اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزموں نے اس پر حملہ کر دیا اور جنجروں کے پے درپے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر پڑا اور اس دوران ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا ۔ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ خالی کھیت میں جانور چرانے کی رنجش پر میرے بیٹے کو ناحق قتل کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مجھے انصاف دلائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں